نئى دہلى، 12 دسمبر (يو اين ائى) وقفہ سوال ملتوى کرنے کا اپوزيشن کا مطالبہ نہ ماننے پر آج لوک سبھا ميں اراکين نے زبردست شورو ہنگامہ کيا جس کى وجہ سے ايوان کى کارروائى دس منٹ کے لئے ملتوى کرنى پڑى۔
ايوان کى کارروائى شروع ہوتے ہى
اسپيکر سمترامہاجن نے کہاکہ مسٹر کوشليندر کمار اور مسٹر وشنو گوپال کى طرف سے انہيں وقفہ سوال ملتوى کرنے کا نوٹس ملا ہے ليکن اسے منظور نہيں کيا گيا۔ روزانہ وقفہ سوال ملتوى کرنے کا نوٹس مل رہا ہے اور يہ سب ٹھيک نہيں ہے اس لئے اسے منظور نہيں کيا جا سکتا۔